پاکستانتازہ ترین

پاکستان میں رمضان کب شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

پاکستان میں رمضان المبارک کے آغاز کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی سامنے آئی ہے۔پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22 مارچ (29 شعبان) بروز بدھ کو ہوگا۔محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق رمضان کے نئے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگی۔بیان میں بتایا گیا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ 22 مارچ یعنی 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند نظر آجائے گا۔یعنی رمضان المبارک کا آغاز 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 22 مارچ کو ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف یا جزوی طور ابر آلود ہوگا۔خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کی القصیم یونیورسٹی میں فلکیات کے سابق پروفیسر اور موسمیات کی سوسائٹی کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹرعبداللہ المسند نے کہا تھا کہ رواں برس ماہ رمضان کا آغاز 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ ابراہیم الجروان نے بھی کہا تھا کہ رواں سال رمضان کا پہلا روزہ 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔یعنی اس سال قوی امکان ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آغاز ایک ہی دن ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button