مظفرآباد (پ ر ) ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا کامیاب انعقاد وزیراعظم آزادکشمیر کا دلیرانہ فیصلہ ,گنگا چوٹی ٹورازم فیسٹول ، پیرچناسی اور ہٹیاں بالا میں سنو فیسٹیول کا انعقاد، سیاحت کے فروغ کے لیے وزیراعظم نے عملی اقدامات کیے جس کی وجہ سے ریاست میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملا ۔مظفرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ تعلیمی پالیسی(2040۔2023 ) ، ملین ڈالر کا تعلیمی منصوبہ ،ہنر مند خواتین پروگرم، میڈیکل ڈریس کوٹ،قیمتی کشمیری شالوں کی.تیاری سمت پنک بس پروجیکٹ ، خواتین کے لیے تحریک انصاف کی حکومت کے تاریخی اقدامات ہیں ۔انہوں نےکہا کہ صحافیوں کے لیے مراعات، صحافیوں کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے مظفرآباد میں 300 کنال اراضی اور کوٹلی میں کشمیر جرنلسٹ فورم راولپنڈی اسلام آباد کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹی کا اعلان، صحافیوں کی سکل ڈویلپمنٹ کے لیے جرنلزم اکیڈمی کا قیام اہم منصوبے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دارلحکومت مظفرآباد کو اسلام آباد ماڈل کی طرض پر بنانے کے لیے ابتدائی طور پر تعمیر کا آغاز ہو چکا ۔مظفرآباد شہرکی مختلف شاہراؤں پر چھوٹی اور بڑی سکرینیں نصب کی گئیں. پہلی دفعہ دارلحکومت میں بجلی کی مین لائنز کو زیرزمین بچھانے کے منصوبے کاآغاز کیا گیا ہے.توصیف عباسی نے کہا کہ زلزله سے متاثرہ خواتین و مردوں کے لیے خصوصی طبی بحالی مراکز کا قیام سمیت 496 معلمین قران کو گریڈ 7 میں پروموشن اور مستقل تقرری ۔ مساجد میں مفت بجلی کی فراہمی کا آغاز مہاجرین.کے گزارہ الاؤنس میں 1500 روپے.تک اضافہ. اور مستحقین زکوٰة کے سالانہ زکوٰة کو 3000 سے بڑھا کر 36000 سالانہ کر دیا گیا. انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے جہیز فنڈ 11000 سے بڑھا کر 60000 روپے کر دیا گیا ہے. رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم اتھارٹی کا قیام اور ٹیکس کولیکشن کے نظام میں تاریخی اصلاحات کے نتیجے میں ٹیکس فائلز کی.تعداد 5000 سے بڑہ کر 40000 ہو گئی. آزادکشمیر میں پہلی بار کاؤنٹر ٹیررازم (انسداد دہشت گردی) کے ادارے کا قیام عمل میں لایا گیا جبکہ 2600 ایڈہاک ملازمین جنکی عمریں 40 سال یا 10 سال سروس ہو چکی تھی انہیں مستقل کر دیا گیا.۔آزادکشمیر کے تعلیمی اداروں ، دینی مدرسوں میں بچوں پر تشدد پر پابندی عائد کی گئی.اور آزادکشمیر میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی.انہوں نے کہا کہ 32 سال سے زیر التوا میرپور ڈرائی پورٹ کی تکمیل آخری مراحل میں ہے.مہاجرین جموں و کشمیر کی آبادکاری کے حوالے سے پختہ گھروں کی تعمیر کے لیے 13 ارب روپے کی.لاگت سے منصوبے کا آغاز۔ آزادکشمیر میں پہلی دفعہ لکڑی کی تسبیح کا پروجیکٹ لگایا گیا جو بیرونی دنیا میں کشمیر کی.پہچان بنے گا۔انہوں نے کہا کہ معاون حصوصی برائے صحت ڈاکٹر سردار محمود احمد خان کی کوششوں سے موبائل ہیلتھ یونٹ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے اور ہسپتالوں میں شام کی شفٹ جس میں سرجن اور میڈیکل آفیسر خدمات سرانجام دیں گے جبکہ مظفرآباد کارڈیک ہاسپٹل کے لیے بھی فنڈ منظور کر لیے گئے ہیں جن سے عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولت ملے گی
0 0 2 minutes read