پاکستان

موٹروے پولیس کی طرف سے ٹی،ڈی،سی ہسپتال اور فاروق ہسپتال کیساتھ مفاہمتی معاہدے کی تقریب منعقد کی گئی

موٹروے پولیس کی طرف سے ٹی،ڈی،سی ہسپتال اور فاروق ہسپتال کے ساتھ مفاہمتی معاہدے کی تقریب منعقد کی گئی معاہدے کا مقصد موٹروے پولیس کے افسران و ملازمان کے کی فلاح کرنا ہے۔ڈی آئی جی اشفاق احمد خانتفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس مری کی جانب سے ٹی،ڈی،سی ہسپتال اور فاروق ہسپتال کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔ڈی،آئی،جی اشفاق احمد خان کی زیرنگرانی ایس پی مبشرہ جاوید نے چیئرمین مین ٹی،ڈی،سی ہسپتال برگیڈیئر ریٹائرڈ محمد اجمل خان کے ساتھ جبکہ فاروق ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سعد کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔ڈی آئی جی اشفاق احمد خان کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس دونوں ہسپتال انتظامیہ کی ممنون ہے جنہوں نے ادارہ کے افسران و ملازمین کے لیے علاج معالجہ کی سہولیات مہیا کی اور ان میں رعایت برتنے کا معاہدہ کیا۔ ڈی،آئی،جی اشفاق احمد خان نے پودا لگا کر شجرکاری مہم میں بھی حصہ لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button