اہم خبر

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا پی ٹی آئی آزادکشمیر کے پبلک سیکرٹریٹ سوہان آفس کا دورہ الیکشن میں نون لیگ اور پی پی پی کے گٹھ جوڑ کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال نون لیگ اور پی پی پی کے مشترکہ کرپشن بچاؤ اتحاد کو عبرت ناک شکست سے دوچار کرنے پر اتفاق

اسلام آباد( ) 20 نومبر1202 ء پاکستان تحریک انصاف آزادجموں وکشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے مرکزی پبلک سیکرٹریٹ سوہان اسلام آباد آفس میں قائم پی ٹی آئی کے پبلک سیکرٹریٹ کادورہ کیا جہاں انہوں نے پارٹی کی سینیئر لیڈرشپ کے ساتھ الیکشن کی حکمت عملی اور پارٹی کو متحد رکھنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے نون لیگ اور پی پی پی کے مشترکہ کرپشن بچاؤ اتحاد کو عبرت ناک شکست سے دوچار کرنے کے لیے پارٹی کو بھرپور تیاری کے ساتھ الیکشن مہم شروع کرنی ہے اور ان جماعتوں کے دوغلی پالیسیوں اور عوام دشمن اقدامات کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنا ہوگا۔

دوسری جماعتوں سے بھی بڑی تعداد میں لوگ مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکی ہے لیکن ہم کسی کرپٹ شخص کو پارٹی میں شامل نہیں کریں گے۔ اس موقع پر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ منصور خان ، سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار محمد اسرائیل خان قاضی, سیکرٹری مالیات ذوالفقار عباسی، سردار مرتضی علی طاہر اور دیگر نے خوش آمدید کہا۔اس موقع پر نائب صدرچودھری اظہر صادق، نائب صدر اور سردار امتیاز خان بھی موجود تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button