ڈس انفولیب کے انکشافات کے بعد پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے جعلی تھنک ٹینک ساؤتھ ایشیا ڈیموکریٹک فورم (سیڈف) کے بورڈ ممبران مستعفی ہو گئے۔
سیڈف بھی ہندوستان کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا آلہ کار تھا اور یورپی ڈس انفولیب کے مطابق جعلی تھنک ٹینک سیڈف 2011 میں بنایا گیا تھا۔
سیڈف کے بورڈ ممبرز میں مستعفی ہونے والی ایک اہم رکن کرسچین فیئر بھی تھیں۔
برسلز میں واقع اس تھنک ٹینک کا تعلق مودی سے براہ راست منسلک سرا واستو گروپ سے ہے۔
سیڈف عرصہ دراز سے پاکستان کو ہدف بنانے کے لیے تنقیدی پروگرامزکے لیے لابنگ کرتا رہا۔