اسلام آباد ( )سی ڈی اے مزدور یونین کی درخواست پر نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن(این آئی آرسی) نے سی ڈی اے میں ریفرنڈم کی کاروائی کے لیے باضابطہ مجاز افسر مقررکر دیا،این آئی آر سی سے جاری فیصلے میں محمد شفیق کو سی ڈی اے میں ریفرنڈم کروانے کے لیے ذمہ داریاں سونپ دی گئیں،اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین نے سی ڈی اے میں سی بی اے کی مدت ختم ہونے کے بعد این آئی آرسی میں ریفرنڈم کو چیلنج کیا تھا جس پر آج فاضل عدالت نے مجاز افسر مقرر کر کے باقاعدہ کاروائی کا آغازکر دیا اور ہم کسی صورت مزدور دشمن ٹولے اوراسکی بغل بچہ یونین کو ریفرنڈم سے فرارکا موقع نہیں دیں گے کیونکہ اس ٹولے نے محنت کشوں کو مراعات کے سبز باغ دکھا کر جس میں ڈبل بیسک،پلاٹوں کی الاٹمنٹ،بچوں کی بھرتی او رٹائم سکیل پروموشن سمیت دیگر وعدے کیے لیکن تین سالہ دور میں اس ٹولے نے مزدوروں کا معاشی قتل کیا اور لوٹ مار کا بازارگرم کیے رکھا اور آج یہ لوگ ریفرنڈم سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں،آج سی ڈی اے کا مزدور با شعور ہو چکا ہے اور آئندہ ریفرنڈم میں اپنے اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے اہل قیادت کا انتخاب کرے گا،ہم نے پہلے بھی مزدوروں کی رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکر تاریخ ساز خدمت کی اور آئندہ بھی اس جذبے کے تحت محنت کشوں کی خدمت کرتے رہیں گے،انھوں نے سی ڈی اے انتظامیہ کو خبردار کیا کہ اب این آئی آر سی میں ریفرنڈم کروانے کی باقاعدہ کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور انتظامیہ غیر جانبدار رہتے ہوئے اپنا مثبت کردار اداکرے تاکہ ادارے میں صنعتی امن قائم رہ سکے اور شفاف اور پر امن ریفرنڈم کا انعقاد ممکن ہو سکے،مزدور یونین کے قائد نے اپنے ورکروں سے کہا کہ مزدور یونین باضابطہ اپنے مرکزی آفس کا افتتاح کر چکی ہے اور وہ اپنی تنظیم کی کامیابی کے لیے دن رات محنت کریں۔
0 0 1 minute read