اہم خبر

کانپور میں ایک درگاہ پر ہندو انتہا پسندوںکی توڑ پھوڑ درگاہ کی دیواروں پر جے شری رام کے نعرے لکھ دیئے

 کانپور22جنوری : بھارت کے شہر کانپور کے علاقے بیتھور میں ہندو انتہا پسند جماعتوں وشیوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے شرپسندوںنے ایک درگاہ پرتوڑ پھوڑ کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شرپسندوں جنہوںنے بی جے پی کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے توڑ پھوڑ کے بعد درگاہ کو زعفرانی رنگ سے رنگ دیا۔
اطلاعات کے مطابق مقامی افرا د نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ہندو انتہا پسند جماعتوں کے یہ شرپسند تین دن سے مزار کے علاقے میں آرہے تھے اور علاقے میں فساد پھیلارہے تھے۔انہوںنے مزید بتایا کہ ہندو شرپسندوںنے درگاہ میں توڑ پھوڑ کی اور دیواروں پر ”جے شری رام “کے نعرے لکھے ، لیکن ابھی تک اتر پردیش کی پولیس نے ہندو شرپسندوںکے خلا ف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔پولیس نے 40سے50 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے لیکن کسی کو گرفتار نہیں کیا گیاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button