نئی دہلی : بھارت میں مودی حکومت کے نئے زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج کسانوں نے کہا ہے کہ وہ آج منگل کوبھارت کے یوم جمہوریہ پر دلی میں سو کلو میٹر طویل ٹریکٹر ریلی نکالیں گے۔پنجاب کسان سنگھرش کمیٹی کے رہنما Satnam Sinsh Pano نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دلی پولیس کے اجازت دینے یا نہ دینے سے قطع نظر ہم ٹریکٹر ریلی نکالیں گے۔گزشتہ دو ماہ سے ہزاروں کسانوں نے نئی زرعی اصلاحات کے خلاف احتجاج کیلئے دلی کے گردونواح میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں
0 1 Less than a minute