اہم خبر

سرمایہ کاروں کے لیے اچھی خبر

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کابینہ نے لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی منظوری دے دی ہے، اتھارٹی کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے کام کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی اس موقع پر وفد نے پنجاب میں سرمایہ کاری پر گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے انقلابی اقدامات کیے،ع پنجاب سرمایہ کاروں کیلئے جنت بن چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کوسہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کے لیے متعدد مراعات دی گئی ہیں، سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیداکی گئی ہیں، لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری سےمتعلق کوئی فائل کسی بھی جگہ نہیں رکتی، صوبے میں سرمایہ کاری سے متعلق امور کا خود جائزہ لیتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button