بھارت میں مودی کی پالیسیوں پر سابق نائب صدر حامد انصاری بھی پھٹ پڑے۔
بھارتی ٹی وی کو اپنی سوانح عمری سے متعلق انٹرویو کے دوران سابق بھارتی نائب صدر حامد انصاری کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو بلاوجہ گرفتار کیا جارہا ہے، بھارت میں مسلمان محفوظ نہیں، یہاں مسلمانوں پر ظلم کیا جا رہا ہے۔
حامد انصاری نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار میں سیکولرازم نام کی کوئی چیز نہیں، انہوں نے الیکشن جیتنے کے لیے مذہب کا استعمال کیا۔
واضح رہے کہ حامد انصاری 2007 سے 2017 تک بھارت میں نائب صدر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔