اہم خبر

او جی ڈی سی ایل صوبہ سندھ ضلع حیدرآباد میں تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کرنے میں کامیاب

اسلام آباد۔2 فروری 2021آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ایکسپلوریٹری کنواں سیال 1 ، ضلع حیدرآباد صوبہ سندھ سے گیس اور کنڈنسیٹ کے ذخائر دریافت کر لئے ہیں ۔ او جی ڈی سی ایل اس دریافت میں بطور آپریٹر 95 فیصد اور گورنمنٹ ہولڈنگ ( پرائیویٹ ) لمیٹڈ 5 فیصد کی حصہ دار ہیں ۔
سیال کنواں نمبر 1کی کھدائی اور ساخت کے لئے مکمل طور پر او جی ڈی سی ایل کے ماہرین پرانحصارکیا گیا ،کنویں کی کھدائی2442 میٹر تک کی گئی۔ لاگز ڈیٹا پر مبنی تجزیے کے مطابق یہاں سے 32/64 چوک کے ذریعے ابتدائی طو ر پر یومیہ 1.146 ملین مکعب اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ ( ایم ایم ایس سی ایف ڈی ) گیس اور 680 بیرل کنڈنسیٹ کی پیداوار حاصل ہو گی۔ جبکہ اس ویل کا ہیڈ فلوئینگ دباو460 پاونڈز فی مربع انچ ( پی ایس آئی ) ہے ۔
سیال کنواں نمبر 1 کی دریافت او جی ڈی سی ایل کے ماہرین کی شاندار منصوبہ بندی اور حکمت عملی کا نتیجہ ہے ۔ تیل و گیس کی نئی پیداوار سے کمپنی کے ذخائر کے ساتھ ساتھ ملکی ذخائر میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گااور ملک میں تیل اور گیس کی طلب و رسد کے فرق کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

بابر افتخار وڑائیچ ، مینجر ایکسٹرنل کمیونیکشن ،
موبائل 8557770-0301,-9557282-0300

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button