پاکستان

سپریم کورٹ کے معاملات سے مطمئن نہیں، الیکشن التوا کیس فیصلے پر افسوس ہوا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے معاملات سے مطمئن نہیں، الیکشن التوا کیس کے فیصلے پر افسوس ہوا ۔آج پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ انتخابی تاریخ کے فیصلے کے ساتھ ہی ایک اور بینچ بنا دیا گیا،عدالت نے سرکلر یا ایگزیکٹو آرڈر کے بجائے 6 رکنی بینچ تشکیل دیا ہے،از خود نوٹس چار تین سے خارج ہوا تھا،انتہائی اہم معاملے کوحل کرنے کے لیے فل کورٹ اجلاس کا مطالبہ کیا تھا۔ ابہام دور کرنے کے لیے فل کورٹ کو بٹھایا جاتا۔ انہوں نے کہا ہک سیکورٹی و معاشی کیساتھ سیاسی ،قانونی بحران بھی شامل کردئیے گئے ہیں،حکومتی اتحاد سپریم کورٹ کے معاملات سے مطمئن نہیں۔ انہوں نے کہا ہک چیف جسٹس سے درخواست ہے معاملات کے حل کے لیے فل کورٹ اجلاس بلایا جائے۔ ادارے کو متحد کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button