از ۔ مشتاق سدوزئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم خاکی ہیں اور اس خاک سے وابستگی ہماری سرشت میں شامل ہے ۔ اس زمین کا حسن اس خاک سے وابسطہ ہے ۔ لالہ و گل اور شمس و قمر کی رعنائیاں اسی خاک پر اترتی اور ابھرتی ہیں ۔ یہ خاک ہمارا مسکن ہے اس مٹی میں ہمارے خواب دفن ہیں ۔ اسی سر زمین کی خاک پر جہاں ہم خوشگوار اور آزاد فضاء میں سانسیں لے رہے ہیں۔ وہیں پر ہمارے جسم اور ہماری سرزمین کا ایک حصہ خون کی لالی میں ڈوبا ہوا ہے ۔ وادی کشمیر جنت نظیر وادی جو ہمیں عزیز تر ہے ۔ جہاں کا ذرہ ذرہ ہمیں جان سے پیارا ہے ۔ اس سے پیار ہماری سرشت میں شامل اور اسکو آزاد دیکھنا ہمارے خوابوں میں شامل ہے ۔
پچھلے 73 برسوں سے ہمارے کشمیری بہن بھائی ظلم و ستم سہتے آرہے ہیں ۔ انکی جدوجہد آزادی کی خواہش کو دبانے کی کوششیں ہمیشہ جاری رہی ہیں مگر انکے حوصلوں کو زیر نہ کر سکے ۔ اگست 2019ء کے مودی حکومت کی طرف سے کئے جانے والے لاک ڈاون کے دوران ڈھائے جانے والے مظالم کی داستانیں ہر ذی روح کو تڑپا دینے والی ہیں ۔ ایک رپورٹ کے مطابق 5 اگست 2019ء کے بعد سے کم از کم 3000 نوجوانوں کو گرفتار کر کے بے جرم و خطا اذیتوں کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔
الیکٹرانک میڈیا پر بھارت کشمیر میں جاری بھارت مخالف عوامی رحجانات اور جدوجہد آزادی کو دبانے اور آزاد کشمیر میں پاکستان مخالف رحجانات کو پروان چڑہانے کے لئے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کو ایک موثر ہتھیار کے طور پر تیزی سے بڑھا رہا ہے ۔ یہ کام بڑی تعداد میں نیٹ ورک قائم کر کے تیزی سے کیا جا رہا ہے جس کے لئے انتہائی طاقتور ٹرانسمیٹر لگائے جا رہے ہیں ۔ 2017ء سے لیکر اب تک 112 نئے طاقتور ٹرانسمیٹرز لگائے جا چکے ہیں ۔۔
اس وقت پاکستان سے ملحقہ بھارت کی ریاستوں پنجاب ، راجھستان ، گجرات اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں آل انڈیا ریڈیو کے 83 سٹیشنز اور 106 ٹرانسمیٹرز کام کر رہے ہیں ۔ جبکہ مقبوضہ کشمیر میں مختلف مقامات پر نئے ایف ایم ٹرانسمیٹرز کا کام تیزی سے جاری ہے ان تمام سٹیشنز سے پاکستانی علاقوں میں نشریات واضع طور پر سنی جا سکتی ہیں جن سے دن رات پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے ۔
پورے آزاد کشمیر میں ڈش انٹینا پر جو بھی چینل لگائیں انڈین چینلز ان پر حاوی ہیں جو آزاد کشمیر کے علاقوں میں پروپیگنڈا کرتے ہیں اور عریانی پھیلانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں اس لیے میری عوام سے گزارش ہے کہ وہ انڈین چینلز کو بلکل نہ دیکھیں اور اپنے بچوں کو بھی اس سے باز رکھیں ۔۔یہ ہماری نسلوں کو خراب کرنے اور پاکستان کی سالمیت اور مسلہ کشمیر کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش ہے
آزاد کشمیر میں پاکستان کے دو سرکاری ریڈیو سٹیشنز اور 4 ٹرانسمیٹرز کے مقابلے میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے 83 ریڈیو سٹیشن اور 105 ٹرانسمیٹرز لگا رکھے ہیں ۔اس سے آپ بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ دشمن آپکے خلاف کس قدر پر عزم ہے جبکہ اپنی حالت پر ہم افسوس ہی کر سکتے ہیں ۔اس سب پروپیگنڈا اور سازش کے باوجود کشمیری نوجوان اپنی آزادی کی تحریک کو دوم بخشے ہوئے ہیں ۔جبکہ دشمن ان نوجوانوں کو اردو پنجابی اور کشمیری زبانوں میں گیٹ نغمے سنا کر پروپیگنڈا کر رہا ہے تاکہ نوجوانوں کے ذہنوں میں پاکستان کے خلاف نفرت پیدا کی جائے تاکہ وہ بھارت کے تسلط سے آزادی کی جو تحریک چلا رہے ہیں اس سے ان نوجوانوں کی توجہ ہٹائی جا سکے ۔ اس لیئے میری پاکستانی اور آزاد کشمیر کی عوام سے گزارش ہے کہ وہ دشمن کی اس سازش کو ناکام بنائیں اور اپنے وطن کی حفاظت اور نوجوانوں کے اندر جذبہ حب الوطنی پیدا کرنے میں کردار ادا کریں اور کشمیری نوجوانوں کی آزادی کی تحریک میں انکا اخلاقی مذھبی اور سیاسی محاذ پر ساتھ دیکر کشمیر کی آزادی میں اپنا حصہ ڈآلیں ۔۔ شکریہ
0 0 3 minutes read