اسلام آباد ( )سی ڈی اے ریفرنڈم کے سلسلے میں مزدور یونین کے زیر اہتمام کیو ایس ڈائریکٹوریٹ کے ملازمین سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے لیبر یونین (امان اللہ گروپ) کو چھوڑ کر چوہدری محمد یٰسین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا،کیو ایس ڈائریکٹوریٹ سے ملک اکرام اور سجا داحمدبیگ کی قیادت میں بلال احمد،راجہ قدیر،ساجد،مجاہد،راجہ ندیم،نعیم اختر،شکیل،عارف،محسن،قیصر،ماجد،مجتبیٰ،رؤف،فیصل،خرم،مجاہد،مریم خاتون،وقاص اور روڈ ڈائریکٹوریٹ کے سپروائزر عقیل عمران اور ڈی ایم اے کے محمد کاظم کی قیادت میں محمد عمران،قاضی احسان حیدر،شاہد عمران،محمد سرفراز جعفری،طاہر تبسم،محمد نواز حیدری،ناصر جعفری،خلیل،ارشد،زمرد،چراغ،رضوان شاہ،امجد اقبال،عرفان،عرفات،راجہ جہانگیر،اقبال بابر،نوید حسین اور دیگر ساتھیوں نے مزدور یونین میں شمولیت کا اعلان کیا،تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سی ڈی اے میں کام کرنے والے فیلڈ سٹاف کے لوگ ہوں یا تعلیم یافتہ کلیریکل سٹاف تمام باشعور لوگ سی ڈی اے مزدور یونین پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جوق درجوق ہماری تنظیم کے پرچم تلے جمع ہوتے جارہے ہیں،سی ڈی اے مزدور یونین نے فیلڈ سٹاف اور سی ڈی اے میں کام کرنے والے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ہمیشہ اولین ترجیح دی اور تمام محنت کشوں کے سکیل اپ گریڈ کروائے،مختلف شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین کو بے شمار الاؤنس دلوائے گئے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ ادارے کے لیے محنت اور لگن سے کام کریں،سی ڈی اے مزدور یونین نے اپنے ملازمین کو ہمیشہ حقوق کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کا بھی درس دیا کیونکہ جب ادارے ترقی کرتے ہیں تو ادارے کا ملازم خوشحال ہوتا ہے،ٹریڈ یونین کی سیاست کو عبادت کا درجہ دیا کبھی منافقت اور جھوٹ کا سہارا لے کر ملازمین کو بیوقوف نہیں بنایا جیسا کہ نا اہل اور بچہ جمہورہ یونین نے ڈبل بیسک اور دیگر مراعات کے سبز باغ دکھا کر ملازمین کے مستقبل سے کھیلنے کی کوشش کی لیکن ان جھوٹ اور منافقت کی سیاست کرنے والوں میں اتنی جرات نہیں کہ وہ ریفرنڈم کے میدان میں محنت کشوں کا مقابلہ کرسکیں یہی وجہ ہے کہ وہ عدالتوں میں چھپنے سمیت ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں لیکن سی ڈی اے مزدور یونین جو ادارے میں مسلسل تین بار مزدور کے ووٹ کی طاقت سے منتخب ہوئی انشاء اللہ اس مزدور دشمن ٹولے اور اسکی بغل بچہ یونین کو ریفرنڈم کے میدان میں لا کر عبرت ناک شکست دے گی۔
0 0 2 minutes read