11 فروری 2021میانوالی – مظفر گڑھ – بالکسر روڈ کے مرمتی کام کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا ئے-
چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ سکندر قیوم کا میانوالی – مظفر گڑھ – بالکسر روڈ کا تفصیلی دورہ-
چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ سکندر قیوم نے آج میانوالی – مظفر گڑھ روڈ اور میانوالی – بالکسر روڈ کا تفصیلی دورہ کیا- نیشنل ہائی وے اتھارٹی سنٹرل زون کے ممبر منصور احمد سروہی، جنرل منیجر پنجاب ساوتھ بشارت حسین ملک اور جنرل منیجر M-2 موٹروے ظفر اقبال گوندل بھی دورے کے دوران ان کے ہمراہ تھے- متعلقہ جنرل مینیجرز نے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو سڑک کی موجودہ حالت اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مینٹینینس یونٹس کی طرف سے روڈ نیٹ ورک کی مرمت کرنے کی پلاننگ سے آگاہ کیا- چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس سڑک کو جون 2020 میں فیڈرلائزڈ کیا گیا- نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اس سڑک کو اپنی تحویل میں لینے کے بعد سڑک کی موجودہ حالت کا جامع سروے کیا اور اس سڑک کی سپیشل مینٹینینس اور روٹین مینٹینینس کی سکیمیں تیار کیں- ان سکیموں کو ٹینڈر کرنے کے بعد اب ان پر عملدرآمد کا مرحلہ ہے-
چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ سکندر قیوم نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مینٹینینس سٹاف کو ہدایت کی کہ ان سکیموں پر کام کے دوران نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی سپیسیفیکیشنز (Specifications) اور تعمیری معیار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے- انہوں نے سٹاف کو ہدایت کی کہ سڑک کے زیادہ خراب حصوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے- جنرل منیجر پنجاب ساوتھ نے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو یقین دلایا کہ سڑک کے خراب حصوں کو جلد از جلد ٹھیک کر کے ٹریفک کے قابل بنایا جائے گا- چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے مینٹینینس سٹاف پر زور دیا کہ سڑک پر موجود گڑھوں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر مرمت کیا جائے-
0 0 1 minute read