اہم خبر

فرضی مقابلے میں مارے گئے تین کشمیریوں کی لاشیں لواحقین کو دی جائیں،حسین مسعودی حسین مسعودی کا لوک سبھا میں وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو مخاطب کرکے مطالبہ

نئی دہلی: نیشنل کانفرنس کے رہنما،  بھارتی پارلیمنٹ کے رکن جسٹس (ر) حسین مسعودی نے  وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے کہا ہے کہ 30 دسمبر2020 کو سری نگر کے نواح میں فرضی مقابلے میں مارے گئے تین کشمیری نوجوانوں کی لاشیں لواحقین کو  دی جائیں۔کے پی آئی  کے مطابق  لوک سبھا  اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں جسٹس (ر) حسین مسعودی نے  فرضی مقابلے میں مارے گئے نوجوانوں کی میتوں کو لواحقین کے سپرد کرنے کا معاملہ اٹھایا۔ مسعودی نے کہا کہ گذشتہ سال امشی پورہ شوپیان میں  بھی    فرضی مقابلے میں تین نوجوان قتل کر دیے گئے تھے  ۔ تینوں نوجوان بے گناہ تھے ان کی لاشیں قبر کشائی کے بعد لواحقین کو دی گئی تھیں۔30 دسمبر2020 کو لاوے پورہ ہوکرسر سرینگر میں بھی ایک   فرضی مقابلے میں 3نوعمر لڑکے مارے گئے اور عوام نے اس انکائونٹر کے بارے میں بھی شک و شبہات ظاہر کئے۔ پولیس اور سی آر پی ایف کے متضاد بیانات نے لوگوں کے خدشات میں مزید اضافہ کیا۔ حسنین مسعودی نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس انکائونٹر کی بھی امشی پورہ شوپیان کی طرز پر تحقیقات کی جائے اور ساتھ ہی ان تینوں نوجوانوں کی لاشوں کولواحقین کے سپرد کیا جائے تاکہ وہ ان کی تجہیز و تکفین اور آخری رسومات انجام دے  سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button