دنیا

سعودی حکام کا زائرین اور سیاحوں کیلئے بڑا اقدام، مفت بس سروس فراہمی کا اعلان

جدہ (نیوزڈیسک)سعودی حکام نے زائرین کیلئے بڑی آسانیاںپید ا کردیں، سعوری حکام کے مطابق کاروں کی جنرل سنڈیکیٹ نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شہریوں اور رہائشیوں کے علاوہ وزٹ یا سیاحتی ویزے پر آنیوالے عازمین کی آمد سے لے کر بورڈنگ پاس حاصل کرکے پارکنگ تک پہنچانے اور پھر مسجد حرام کی طرف لے جانے کے لیے مفت بس سروس فراہم کردی ۔اس مفت سروس کا مقصد معتمرین کو مکہ مکرمہ کی مسجد حرام تک پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے سفر کی سہولت فراہم کرنا اور مکہ مکرمہ کے مرکزی علاقے ٹریفک کا رش کم کرنا بھی ہے۔ مفت بس سروس کی بدولت ضیوف الرحمن کیلئے آسانی سے مسجد حرام تک پہنچ جانا ممکن ہوجاتا ہے۔اور اس طرح انہیں مناسک عمرہ ادا کرنے میں بھی سہولت میسر آ جاتی ہے۔’’جنرل سنڈیکیٹ فار کارز‘‘ کے جنرل صدر اسامہ نے بتایا کہ کاروں کی جنرل سنڈیکیٹ اس سروس کے لیے مکہ اور جدہ میں فیلڈ میں منظم خدمات انجام دیتی ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ رمضان المبارک کے دوران جدہ ایئرپورٹ سے مکہ مکرمہ تک ایک دن میں بسوں کے چکروں کی تعداد 13 تک پہنچ جاتی ہے۔ بس سروس روزانہ صبح دس بجے سے شام دس بجے تک دستیاب ہوتی ہے۔ ہر ایک گھنٹے پر بس روانہ ہوتی ہے۔ دوسری طرف مکہ مکرمہ سے جدہ کی جانب بسوں کی روانگی صبح 11 بجے سے رات 11 بجے تک ہوتی رہتی ہے۔ مکہ سے جدہ کی جانب بسوں کی چکر 12 بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہ صیام کے آخری عشرہ میں بسوں کے چکروں کی تعداد مزید بڑھا دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button