اہم خبر

سونے کی قیمت میں کمی، ڈالر بھی سستا ہوگیا

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا جبکہ ڈالر بھی سستا ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے کمی کے بعد 94 ہزار 564 روپے رہی، 22 قیراط سونا 86 ہزار 684 روپے فی 10 گرام ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونے کی فی اونس قیمت میں 34 ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی۔

ڈالر کی قدر میں کمی

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 28 پیسے سستا ہوگیا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 159.54 سے کم ہوکر 159.26 روپے پر بند ہوا۔

معاشی ماہر اسد رضوی کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں معمولی بہتری ہوئی ہے، پاکستان کی آئی ایم ایف کے ساتھ قرضے پر پیشرفت اہم ہے، آئی ایم ایف منظوری کے بعد 50 کروڑ ڈالر ملنے سے روپیہ مزید تگڑا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button