پاکستانکشمیر

پی ٹی آئی آزاد کشمیر حکومت کی بے ضابطگیاں، اربوں روپے اضافی بجٹ پھونک دیا،چیف سیکرٹری کا نوٹس

مظفرآباد(نیوزڈیسک)صاف چلی شفاف چلی، تحریک انصاف چلی “نے مشکوک انداز میں آزاد کشمیر میں1300 کروڑ اضافی بجٹ پھونک دیا پی ٹی آئی کے دور میں اربوں روپے اضافی بجٹ خرچ کیاگیا، سرکاری مراسلے میں انکشاف پی ٹی آئی کے دور میں منظور شدہ بجٹ سے پانچ گنا زیادہ خرچ کردیاگیاچیف سیکریٹری نے سیکریٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ آزادجموں وکشمیر سے تمام حسابات کا ریکارڈ طلب کرلیا رقوم کیسے جاری ہوئیں؟ کہاں خرچ ہوئیں؟ تمام کھاتے پیش کئے جائیں، چیف سیکرٹری کا حکم ،سنگین مالی بے ضابطگیوں پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ نے سیکرٹری خزانہ آزادکشمیر کو خط لکھ دیا۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ کیلئے 19 کروڑ99 لاکھ روپے کا بجٹ منظور ہوا تھا، چیف سیکرٹری کے خط میں کہا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ کی اجازت سے 75 کروڑ5 لاکھ روپے کی اضافی، سپلیمنٹری بجٹ لے لیاگیا، سیکرٹ سروسز فنڈ کیلئے بھاری مقدار میں اضافی رقم خزانے سے لی گئی،خفیہ خدمات کیلئے اصل میں 2 کروڑ روپے کی رقم دی گئی تھی، سیکرٹ سروسز فنڈ کی منظور شدہ رقم کے بجائے 60 کروڑ5 لاکھ حاصل کئے، یہ اضافی رقم تین سہہ ماہیوں میں لی گئی اور سال کی چوتھی سہہ ماہی ابھی شروع ہوئی ہے، چیف سیکرٹری نے سنگین مالی بے ضابطگیوں سے متعلق مراسلہ 14 اپریل 2023 کو سیکرٹری فنانس آزادکشمیر کو بھجوادیا ۔ میرے علم میں آیا ہے کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی مرضی سے بہت بڑے پیمانے پر رقوم جاری کی گئی ہیں، جو کہ ایسی صورتحال کبھی بھی میرے علم میں نہیں لائی گئی، آزادجموں وکشمیر حکومت کو درپیش مالی مشکلات کے حوالے سے اجلاس میں بھی یہ معاملہ زیرغور نہیں لایاگیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button