Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
پی ایس ایل 7: فرنچائزز کم منافع ملنے پر ناراض - Dailyghaznavi
موسم

پی ایس ایل 7: فرنچائزز کم منافع ملنے پر ناراض

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)کے سیزن 7میں بہت کم منافع ملنے پر فرنچائزز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے ناخوش ہو گئیں۔ پی سی بی کی طرف سے فرنچائزز کو منافع میں ان کا حصہ بھجوا دیا گیا ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے سیزن 7کے اختتام پر اعلان کیا گیا کہ اس سیزن میں 90کروڑ روپے کا منافع ہوا ہے تاہم گزشتہ ماہ ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی ہر فرنچائز نے 81کروڑ روپے کا منافع کمایا ہے۔اس منافع میں سے بھی کئی طرح کی کٹوتیاں کرنے کے بعد فرنچائزز کو لگ بھگ 42کروڑ روپے ہی بچتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹی وی پروڈکشن پر آنے والی لاگت کا 95فیصد فرنچائزز کو ادا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ ہوٹل، سفری اخراجات، ڈیلی الاؤنس، ایونٹ مینجمنٹ اور کھلاڑیوں اور کوچز کی فیسیں بھی فرنچائزز ادا کرتی ہیں۔ معاہدے کے مطابق پی سی بی نے سیزن 7سے حاصل ہونے والی آمدن کا آدھا حصہ فرنچائزز کو 5مئی تک ادا کرنا تھا تاہم یہ حصہ دو ماہ کی تاخیر سے دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button