کوئٹہ (نیوز ڈیسک ) عید کی خوشی میں مٹھائی کھاکر 30 افراد کی حالت غیر ہو گئی،اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں مضر صحت مٹھائی کو کھانے کیوجہ سے30 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی تھی جس پر انہیں ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ڈاکٹرزنے کہا کہ مند کےایک علاقے میں مٹھائی کھالینے کے بعد شہری فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوئے، متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے وغیرہ بھی شامل ہیں،مٹھائی فروش کو گرفتار کر لیا گیا۔
0 33 Less than a minute