پاکستاندنیا

امریکہ پاکستان میں صرف عوامی مرضی کی حکومت کی حمایت کرتا ہے ،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکہ کے ترجمان محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں صرف عوامی مرضی کی حکومت کی حمایت کرتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے بین الاقوامی مذہبی آزادی پر امریکی کمیشن کے حوالے سے کہا کہ صدر، سیکرٹری خارجہ اور کانگریس کو پالیسی سفارشات فراہم کرنے والا بین الاقوامی امریکی کمیشن بالکل آزاد ہے ،امریکی کمیشن کی رپورٹ پر کسی حکومت یا اداروں کے کچھ سوالات ہیں تو انہیں براہ راست کمیشن سے رابطہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ امریکہ پاکستان میں صرف عوامی مرضی کی حکومت کی حمایت کرتا ہے ، ہم یقینی طور پر پاکستان کی داخلی سیاست پر کچھ نہیں کہیں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button