پاکستان

حجاج کرام کیلئے بڑی خوشخبری ، حکومت کا آب زمزم بھی حج پیکیج میں شامل کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نامہ نگار)حکومت نے حجاج کرام کو بڑی خوشخبری سنادی ، وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمودنے کہا کہ حجاج کرام سے زائد رقم کی وصولی ہر گز نہیں کرینگے۔ آب زم زم کی رقوم بھی حج پیکیج میں شامل کیا گیا ہے ۔ حجاج کرام کو حج پیکیج میں شامل تمام چیزیں فراہم کرینگے ۔ وزیرمذہبی امور سینیٹر طلحہ محمودنے کہا کہ حج امور کے تمام انتظامات خو دکررہا ہوں،عازمین حج کیلئے بہترین رہائشگاہیں تعمیر کرینگے ،حجاج کرام کے سفری سہولت پرکسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کرینگے،کھانے کا صاف ستھرا اور بہترین معیار ہو گا، پاکستانی عازمین کیلئے روڈ ٹو مکہ امیگریشن کیلئے ہرممکن اقدامات کئے گئےہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button