پاکستان

جلاﺅ گھیراﺅ اور پولیس تشدد کیس، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک کی توسیع

لاہور(نیوزڈیسک) جلاﺅ گھیراﺅ اور پولیس تشدد کیس، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک کی توسیع ۔تفصیلات کے مطابق آج جلاﺅ گھیراﺅ اور پولیس تشدد کیس میں پی ٹی آئی رہنماﺅں کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔ اے ٹی سی میں حماد اظہر ،فرخ حبیب، اعجاز چودھری اور محمود الرشید عدالت پیش ہوئے ۔عدالت نے حماد اظہر سے استفسار کیا کہ کب کی تاریخ رکھیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ 14 مئی کو الیکشن ہیں جبکہ 17 کو اسلام آباد پیش ہونا ہے، اس کے بعد کی تاریخ رکھیں جس پر عدالت نے کہا 14 مئی کو الیکشن ہو رہا ہے؟حماد اظہر نے کہا کہ قانون کے مطابق تو ہیں، باقی حکومت کا پتہ نہیں۔ واضح رہے کہ عدالت نے میاں محمود الرشید ، فرخ حبیب اور اعجاز چودھری کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی جبکہ فواد چودھری نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فواد چودھری حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا حصہ ہیں اسے بھی منظور کرلیا گیا ۔ تمام دلائل سننے کے بعد عدالت نے فواد چودھری، فرخ حبیب، حماد اظہر و دیگر کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع دیدی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button