پاکستاندنیا

قائم مقام افغان وزیر خارجہ آج سہ فریقی مذاکرات میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ قائم مقام افغان وزیر خارجہ آج سہ فریقی مذاکرات میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچیں گے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک چین ، افغانستان سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات میں قائم مقام افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی شرکت کریں گے ، وہ آج 3 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے،5 ویں سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات کل سے شروع ہونگے، نو منتخب چینی وزیرخارجہ کن گینگ بھی مذاکرات کا حصہ ہونگے۔ واضح رہے کہ افغان وفد میں قائم مقام افغان وزیر تجارت و صنعت حاجی نورالدین عزیز اور اعلیٰ حکام بھی شامل ہوں گے۔کل شروع ہونے والے مذاکرات میں اقتصادی، تجارتی روابط، امن و سلامتی سمیت تعلیم کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا ۔ترجمان دفتر خارجہ نے اس حوالے مزید کہا ہے پاکستان پرامن اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button