پاکستان

آئی ایم ایف نے عمران خان کی گرفتاری پر بیان دینے سے انکار کردیا

لندن(نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف ترجمان نے کہا کہعمران خان کی گرفتاری پر کوئی بیان نہیں دینا چاہتے۔تفصیلات کے مطابق برطانوی جریدے بلوم برگ نے پاکستان کو ممکنہ ملنے والے آئی ایم ایف بیل آؤٹ سے متعلق آئی ایم ایف کے ترجمان سے رابطہ کیا تو اس حوالے سے آئی ایم ایف ترجمان نے کہا کہ ہم پاکستان سے پالیسی معاملات پر یقین دہانی چاہتے ہیں، پیٹرول سبسڈی نہ دینے پر پاکستان نے یقین دہانی کرا دی ہے، بیل آؤٹ پیکج پر پاکستان کیساتھ بات چیت جاری ہے، پاکستان کی جانب سے بات چیت میں تعطل کا کوئی اشارہ نہیں آیا،پاکستان کے ساتھ قرض کی واپسی کے مربوط طریقہ کار کی یقین دہانی چاہتے ہیں۔ نویں جائزہ اجلاس کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ آئی ایم ایف کا مقصد ہے۔ اسی دوران آئی ایم ایف ترجمان سے عمران خان کی گرفتاری سے متعلق سوال کیا گیا تو آئی ایم ایف نے عمران خان کی گرفتاری پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔واضح رہے کہ رواں ہفتے بین اسی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ (آئی ایم ایف )بیل آؤٹ پیکج کے بغیر پاکستان ڈیفالٹ کر سکتا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button