کراچی:پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل کئی روز اضافے کے بعد آج بڑی کمی سامنے آئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کی کمی ہوگئی۔اس کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 300 روپے ہے۔10 گرام سونے کا بھاؤ 2314 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 3 ہزار 447 روپے ہے۔


