پاکستان

سوشل میڈیا کے ذریعے جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث ایک ملزم گرفتار

راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں کارکنوں کے احتجاج میں توڑ پھوڑ اور جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوںکا سلسلہ جاری ہے ۔میڈیا ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس نے جی ایچ کیو حملے میں ملوث ایک ملزم کو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی مدد سے شناخت کرکے گرفتار کرلیا، رپورٹس کے مطابق ملزم ادریس ٹیم ایم اے میں ملازم ہے اور نو مئی کو ملزم جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث ہے ۔ سٹی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ آر اے بازار کے سپرد کردیا ۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی جس کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن زنیرہ اظفرکررہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button