پاکستان

ملک میں سیاسی ماحول مزید کشیدہ،مولانا فضل الرحمان کی کال پر سندھ اور بلوچستان سے قافلے آج روانہ ہونگے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں سیاسی ماحول مزید کشیدہ ہونے لگا۔ ملک بھر سے جے یو آئی کے قافلے اسلام آباد آنے کو تیار ، بلوچستان کے کارکنوں نے تیاریاں مکمل کرلیں، آج حب اور لسبیلہ سے قافلے روانہ ہونگے۔ جے یو آئی کا مستونگ سے روانہ ہونے والا قافلہ پہلے ہی اسلام پہنچنے کے قریب ہے ،نوشکی اور تفتان سے بھی قافلہ آج ہی روانہ ہوگا دوسری طرف سندھ بھر کے اضلاع سے قافلے جمع ہونے لگے آج سکھر موٹروے سے اسلام آباد روانہ ہونگے۔ واضح رہے اسلام آباد دفعہ 144 نافذ ہے لیکن جے یو آئی کی کال پر حکومت یا انتظامیہ کی طرف سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button