پاکستان

القادر ٹرسٹ کیس ،بشریٰ بی بی کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

لاہور (نیوز ڈیسک) القادر ٹرسٹ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی حفاظتی ضمانت کے لیے آج لاہور ہائیکورٹ پیش ہوں گی ، عمران خان بھی ہمراہ ہونگے ۔لاہور ہائیکورٹ میں القادر ٹرسٹ کیس میں بشری بی بی نے خواجہ حارث ، انتظار پنجوتھہ اور علی اعجاز بٹر کی وساطت سے درخواست دائر کی ، وفاقی حکومت ، نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کی القادر ٹرسٹ کیس میں تحقیقات غیر قانونی ہیں، خدشہ ہے نیب کی جانب سے گرفتار کیا جا سکتا ہے ۔درخواست میں عدالت سے حفاظتی ضمانت کی استداعا کی جائیگی ۔ واضح رہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں نیب نے عمران خان ،بشریٰ بی بی ان کی قریبی دوست فرحت شہزادی ،شہزاد اکبر، زلفی بخاری کا شامل تفتیش کیا گیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button