پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو عدالتی ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا

انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

کراچی میں انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو عمران خان کی گرفتاری پر تحریک انصاف کے احتجاج پر ہنگامہ آرائی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ٹیپو سلطان پولیس نے فردوس شمیم نقوی اور دیگر ملزمان کو پیش کیا۔ تفیتیشی افسر نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش مکمل کرلی ہے۔ ملزمان کے سی آر او و دیگر کارروائی مکمل کی جاچکی ہے۔ 2 ملزمان کے 164 کے بیانات بھی جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو ریکارڈ کروانا ہے۔

عدالت نے فردوس شمیم نقوی سمیت 14 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ تحریک انصاف کے وکلا نے ملزمان کی درخواست ضمانت جمع کروادی۔عدالت نے درخواست ضمانت پر تفتیشی افسر اور پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 مئی تک جواب طلب کرلیا۔

انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے عمران خان کی گرفتاری پر تحریک انصاف کے احتجاج پر ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں گرفتار رکن صوبائی اسمبلی سندھ فردوس شمیم نقوی کو عدالتی ریمارنڈ پر جیل بھیج دیا۔

فردوس شمیم نقوی نے عدالتی احاطے میں غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ مجھے شارع فیصل تھانے میں رکھا گیا۔ تھانے میں واش روم کی سہولت بھی دستیاب نہیں۔ میں کینسر کا مریض ہوں میری ٹانگ میں بھی تکلیف ہے۔ نماز بھی بیٹھ کر ادا کرتا ہوں۔ تھانے میں پانی بھی نہیں تیمم کرکے نماز ادا کی۔

فردوس شمیم نقوی نے مزید  کہا کہ مجھے لاک اپ میں رکھنے کی کوشش کی گئی تھی۔ بھرے ہوئے لاک اپ میں جانے سے انکار کیا۔ ایم پی اے ہوں 40 سال سے ٹیکس ادا کررہا ہوں، فیصلے کرنے والے خود اے سی میں بیٹھے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button