پاکستان

مفتاح اسماعیل نے ن لیگ کو چھوڑنے کی مشروط آمادگی ظاہر کردی

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے اگر مسلم لیگ کو چھوڑ دیا تو میں بھی چھوڑ دوں گا،صحافیوںسے ملاقات کے موقع پر سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سیاسی مستقبل کا فیصلہ شاہد خاقان عباسی کے فیصلے سے منسلک ہے، شاہد خاقان عباسی جس جماعت میں ہوں گے میں بھی اسی کا حصہ بنوں گا، شاہد خاقان عباسی ایک سمجھدار انسان ہیں، غلط فیصلے نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فوری طور پر آئی ایم ایف پروگرام کو بحال کرنا ہوگا، پاکستان کو سب سے بڑا خطرہ ڈیفالٹ کا ہے، آئی ایم ایف پروگرام نہ ہونے پر اکتوبر، نومبر تک ڈیفالٹ کے خدشات ہیں، روپے کی قدر کو ڈی ویلیو ہونے دیں اس کو نہ روکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button