پاکستان

پاکستان کے ڈیفالٹ کے امکانات بڑھ چکے ، مفتاح اسماعیل کا انتباہ جاری

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر خزانہ اور رہنما مسلم لیگ ن مفتاح اسماعیل نے قوم کو خبردارکرتے ہوئے کہا کہ بہت زیادہ امکانات ہیں کہ ہم ڈیفالٹ کرجائیں گے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال انتہائی گھمبیر ہوتی جارہی ہے ۔ جون میں آئی ایم ایف پروگرام کے 4 سال مکمل ہوجائیں گے۔ پاکستان کو فوری طور پر نئے آئی ایم ایف پروگرام کی طرف جانا ہوگا ورنہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائےگا۔سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے بغیر پاکستان ایک سہ ماہی تو نکال لے گا لیکن دوسرے سہ ماہی یعنی اکتوبر سے دسمبر تک پاکستان کا آئی ایم ایف کے بغیر گزارنا تقریباً ناممکن ہوجائےگا۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان نواں ریونیوبہتر انداز میں مکمل کرلیتا ہے تو نئے پروگرام میں آسانی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button