پاکستان

حکومت اور تمام اتحادیوں کی اولین ترجیح سیاسی اور معاشی استحکام کی ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ نااہل حکومت سے آئی ایم ایف کے معاہدہ کو توڑا جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کے معاشی حالات کو خراب کیا، پچھلی حکومت نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا،نو مئی کے واقعات میں بھی وہ لوگ ملوث تھے جنہوں نے چار سال تک ملک کو تباہ کیاہم نے ملک کے مفاد میں آئی ایم ایف کے معاہدے کو دوبارہ بحال کیا،جتھوںں کے ذریعے ملک پر حملے کئے جاتے رہے، پاکستان کی معیشت کو تباہی کی جانب دھکیلنے میں پی ٹی آئی کا ہاتھ ہے،پاکستانی عوام کو پیغام دینا ھے کہ حکومت اور تمام اتحادیوں کی اولین ترجیح سیاسی اور معاشی استحکام کی ھے۔تحریک عدم اعتماد کے بعد وزیراعظم نے پچھلی حکومت کی نااہلی کو بطور ورثہ پایا۔پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو معطل کیا تھا۔
معیشت کا گہرا تعلق سیاسی استحکام سے ھے کبھی سائفر کا نام لیا گیا، کبھی دھرنے اور کبھی جتھوں سے حملے کیے یہ سب ملکی معیشت کو استحکام سے روکنے کے لیے تھا۔ وہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ نو مئی کا سیاہ دن اس قوم نے دیکھا،جس کا مقصد ملکی معیشت کو تباہ کرنا تھا۔ جب آئی ایم ایف سے مذاکرات قریب آتے تھے یہ پروپیگنڈہ کرتے تھے، ہماری حکومت نے اییک سال میں حکومت کی معیشت کو بہتر کیا، ایل پی جی کی قیمتون میں کمی کی، پچھلے ایک سال کے دوران نوجوانوں کے ذہنوں میں نفرت کو بھرا گیا، نو مئی کا سانحہ اسی ذہن سازی کا ساخسانہ ہے،لوگوں کی زہن سازی کی جاری تھی،ایک طرف ہم نوجوانوں کو روزگار، عوامی ریلیف کے لیے کام کر رہے تھے،دوسری طرف مسلح جتھوں کی تیاری ہورہی تھی ،آج ملک کے اندر سیاسی تناؤ ختم ہو رہا ھے،اب معاشی تناؤ بھی ختم ہوتا نظر آرہا ھے،نفرت، فساد، ختم ہوتا نظر آرہا ھے،ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں 438 روپے نمایاں کمی کی گئ،کمرشل سلینڈر کی قیمت میں 1086 روپے کی کمی ہوگئ،گندم اور اٹے کی فی کلو قیمت میں 30 سے 40 روپے کمی کی گئ ھے،پہتری کے لئے کئے گئے اقدامات کے ثمرات آج عوام کو مل رہے ہیں،موجود حکومت اور اعتمادیوں کی پہلی ترجیح ملکی کی بہتری ہے،پچھلی حکومت کی نا اہلی اس حکومت نے برداشت کی،
پچھلی حکومت نے آئی ایف پروگرام کی خلاف ورزی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button