اہم خبر

آج رات میرے اسلام آباد گھر میں ایلیٹ فورس دروازے توڑ کر دوباره داخل ہوئی، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج رات 12 بجے میرے اسلام آباد گھر میں ایلیٹ فورس دروازے توڑ کر دوباره داخل ہوئی اور 31 مئی کو فورس کے تشدد سے زخمی ہونے والے ملازمین کو مار پیٹ کر زبردستی بیان ریکارڈ کروایا کہ ہم پر کوئی تشدد نہیں ہوا اور ہمارا بازو گرنے کی وجہ سے ٹوٹا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ پولیس سب کچھ ہماری شکایت پر جج جناب طاہر عباس سپرا کی طرف سے 9 جون کو پولیس کو دیے گئے نوٹس کی وجہ سے کر رہی ہے اور صبح چار بجے سفید کپڑوں میں ملبوس فورس نے میری والدہ کے گھر سوئے ہوئے لال حویلی کے ملازمین پر بے جا تشدد کیا اور محلے والوں نے سادہ کپڑوں کی فورس سے انہیں چھڑوایا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے انسان کو حقیر فقیر اور ذلیل بنا دیا گیا ہے، پولیس ذہنی مریض ہو چکی ہے، قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں وقت سدا ایک جیسا نہیں رہتا سدا بادشاہی خدا کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button