اہم خبرپاکستان

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر عراق پہنچ گئے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بغداد آمد پر عراقی نائب وزیر خارجہ محمد حسین بحر العلوم، پاکستان کے عراق میں سفیر احمد امجد علی اور سفارت خانے کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری عراق کا دورہ عراقی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

دونوں وزرائے خارجہ آج باضابطہ ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران عراقی سیاسی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیر خارجہ نئے پاکستانی سفارت خانے کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ زیارات پر بھی جائیں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دورے کے دوران عراقی قیادت سے ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیر خارجہ کے دورہ عراق کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلیم کے شعبے، ثقافتی تعاون اور ویزا کی سہولت سے متعلق متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اردن کے دورے کے بعد عراق کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین کی دعوت پر آج 5 جون سے 7 جون تک عراق کا دورہ کررہے ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا عراق کا یہ پہلا دورہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button