اہم خبرپاکستان

کوئٹہ: مسلح افراد کے حملے میں سپریم کورٹ کے سینئر وکیل عبدالرزاق شر جاں بحق

کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل عبدالرزاق شر کو قتل کردیا۔

ایس ایچ او جمیل شہید پولیس تھانہ گل محمد نے بتایا کہ عینی شاہدین کے مطابق ایئرپورٹ روڈ عالمو چوک پر تین موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے سینئر وکیل عبدالرزاق شر کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق وکیل عبدالرزاق شر اپنے ایک کزن کی گاڑی میں گھر سے ہائی کورٹ جا رہے تھے کہ ان پر مسلح موٹر سائیکل سواروں فائرنگ کردی۔

پولیس سرجن سول اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر عائشہ فیض نے بتایا کہ عبدالرزاق شر کو مردہ حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ورثا کی درخواست پر پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا تاہم چیک کرنے سے معلوم ہوا کہ انھیں مجموعی طور پر 16گولیاں لگی ہیں جو دائیں اور بائیں جانب سے فائر کی گئی تھی۔

عبدالرزاق شر ایڈووکیٹ کو سینے، پیٹ اور گردن میں گولیاں لگیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button