پاکستان

مریم اورنگزیب کا ورکنگ جرنلسٹس،میڈیا ورکرز کے لیے 1 ارب کی ہیلتھ انشورنس کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہےکہ یہ اعلان کرتے ہوئے مجھے بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ پہلی بار بجٹ میں میڈیا ورکرز اور ورکنگ جرنلسٹ کے لئے ہیلتھ انشورنس کی رقم مختص کی گئی ہے۔ مالی سال 2023-24 کے بجٹ میں ایک ارب روپے اس مقصد کے لئے رکھے گئے ہیں۔ میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ اس اہم قدم کے لئے انہوں نے رقم فراہم کی۔ بطور وزیر اطلاعات یہ میرے اولین مقاصد میں سے ایک تھا کہ ورکنگ جرنلسٹس کو خاص طور پر ان کی مشکل کی گھڑی میں یہ سہولت میسر آئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button