پاکستان

موجودہ حکومت ہماری نہیں پی ڈی ایم کی ، جھوٹے کیسز بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے،کیپٹن صفدر

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن(ر)محمد صفدر کاکہناہے کہ یہ حکومت ہماری نہیں پی ڈی ایم کی حکومت ہے۔ کیپٹن(ر)محمد صفدر کا کہنا تھا کہ المیہ یہ ہے کہ میں 6 سال سے کیس بھگت رہا ہے ،ہم پورا ایک سال نیب کی عدالت میں پیش ہوتے رہے، ان کاکہناتھا کہ غلط کیس بنانے والوں کے خلاف بھی کیس بننا چاہئے، جھوٹے کیس بنانے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہئے۔لیگی رہنما نے کہاکہ میں بغاوت کا مقدمہ بھی بھگت رہاہوں ،مجھ سے ہر دفعہ سوال ہوتا ہے کہ میاں صاحب کب آئیں گے ،نوازشریف انصاف پر یقین رکھتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ یہ حکومت ہماری نہیں پی ڈی ایم کی حکومت ہے ،لیگی رہنما نے کہاکہ جو کام بھارت نہیں کر سکا اس نے اپنے ایجنٹوں سے کرادیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button