پاکستان

50 لاکھ جعلی کرنسی دینے کا الزام، پنجاب پولیس کا افسر معطل

پنجاب پولیس کے ایس پی بلال قیوم کو 50 لاکھ کی جعلی کرنسی استعمال کرنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے اس حوالے سے وفاقی اسٹیبلشمٹ ڈویژن نے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

پنجاب پولیس کے ایس پی بلال قیوم کو 50 لاکھ کی جعلی کرنسی استعمال کرنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے اس حوالے سے وفاقی اسٹیبلشمٹ ڈویژن نے معطلی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے عامر نامی ملزم سے 50 لاکھ جعلی کرنسی برآمد کی تھی جس کے بعد اس پر مقدمہ درج کیا گیا تھا بعد ازاں ملزم نے ایس پی بلال قیوم پر 50 لاکھ کی جعلی کرنسی دینے کا الزام عائد کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ایس پی بلال قیوم سینٹرل پولیس آفس میں تعینات تھے، ملزم عامر کے انکشاف کا اعلیٰ حکام کو بتایا گیا جس کے بعد اعلیٰ پولیس حکام نے نوٹس لیتے ہوئے انہیں معطل کر دیا ہے۔

پولیس نے مطابق مذکورہ ایس پی نے ملزم عامر کو 50 لاکھ کے جعلی نوٹ دے کر اس سے کار خریدی تھی۔

ایس پی بلال قیوم نےعبوری ضمانت بھی کروا رکھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button