پاکستان

چیئرمین تحریک انصاف کی اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی،صحافیوں،وکلا کوعدالت میں داخل ہونے سے روک دیا

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں پہنچ گئے۔ کچھ ہی دیر میں کیس کی سماعت شروع ہوگی ۔چئیر مین تحریک انصاف نے جوڈیشل کمپلیکس میں کیسزکورٹ کومنتقل کرنے کی درخواست دے رکھی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیسز عدالت کو ٹرانسفر کئے جائیں تاکہ 9 مقدمات میں عبوری ضمانت کروائی جا سکے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی ۔ہائی کورٹ میں وکلا کو بھی داخلے سے روک دیا گیا ۔صحافیوں اور سائلین کی بھی ہائی کورٹ میں داخلے پر پابندی عائد،بڑی تعداد میں وکلا ہائی کورٹ کے دروازے کے باہر موجود ۔ وکلاکا کہن اہے کہ ہمارے ارجنٹ میں کیسز لگے ہوئے ہیں اور داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button