Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
کرکٹ ورلڈ کپ 2023کا شیڈول تیار،پاک،بھارت ٹاکرا 15اکتوبرکو ہونےکاامکان
کھیل

کرکٹ ورلڈ کپ 2023کا شیڈول تیار،پاک،بھارت ٹاکرا 15اکتوبرکو ہونےکاامکان

ابوظہبی : بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا ( بی سی سی آئی ) نے کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا شیڈول تیار کر کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کو بھیج دیا ہے جسے آئی سی سی نے فیڈبیک کیلئے ورلڈکپ کھیلنے والے ممالک کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا آغاز رواں سال 5 اکتوبرکو ہوگا جبکہ افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم احمد آباد اور حیدرآباد میں دو کوالیفائر ٹیموں کے خلاف میچ کھیلے گی جبکہ بنگلورو میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔

قومی ٹیم افغانستان اور جنوبی افریقا کے خلاف چنئی جبکہ بنگلادیش اور انگلینڈ کے خلاف کولکتہ میں ان ایکشن ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندرا مودی سٹیڈیم میں ہونے کا امکان ہے۔

میگا ایونٹ میں شامل ہر ٹیم 9 لیگ میچز کھیلے گی جبکہ ایونٹ کا فائنل 19 نومبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button