پاکستان

گرمی کی شدت میں اضافہ، بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا

اسلام آباد: گرمی  کی شدت میں اضافے کے ساتھ بجلی کا شارٹ فال بھی بڑھ گیا۔

ذرائع پاورڈویژن کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 5ہزار 38 میگاواٹ ہو گیا ہے۔ بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 652 میگاواٹ اور طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے۔ پن بجلی ذرائع سے مجموعی طور پر 5 ہزار 234 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

سرکاری تھرمل پاور پلانٹس ایک ہزار 8سو 54 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 11ہزار 284 سو میگاواٹ ہے۔

پاور ڈویژن ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایٹمی پاور پلانٹ سے 2 ہزار 148 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس 984 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ بیگاس سے 148 میگا واٹ بجلی کی پیداوار ہو رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button