پاکستان

جناح ہاؤس حملہ کیس:خدیجہ شاہ و دیگر کی درخواست ضمانت پرسماعت19جون تک ملتوی

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں خدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت 19 جون تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج احمد اعجاز بٹر نے خدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ ملک، صنم جاوید، طیبہ راجہ اور صبوحی انعام سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

خدیجہ شاہ اور صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر وکلاء نے دلائل مکمل کر لیے، عدالت نے دیگر خواتین کے وکلاء سے آئندہ سماعت ہر دلائل طلب کر لیے، گرفتار خواتین نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں مقدمہ میں غلط ملوث کیا گیا، ضمانت پر رہائی دی جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ تمام خواتین کی درخواست ضمانت پر ایک ساتھ فیصلہ سنایا جائے گا۔ بعدازاں عدالت نے خدیجہ شاہ صنم جاوید سمیت دیگر خواتین کی درخواست ضمانت پر سماعت 19 جون تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ خدیجہ شاہ سمیت 9 خواتین نے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، خواتین نے وکلاء کی وساطت سے ضمانت کی درخواستیں دائر کیں، خواتین جناح ہاؤس حملہ کے مقدمہ نمبر 96/23 تھانہ سرور روڈ میں نامزد ہیں، خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ ملک سمیت 13 خواتین جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

خواتین ملزمان میں خدیجہ شاہ ، مریم مزاری ، عالیہ حمزہ ملک ، صبوحی انعام ، طیبہ راجہ ، صنم جاوید ، ہما سعید ، ممتاز بی بی ، خلت عزیز ، ارم اکمل ،عائشہ مسعود ،ماہا مسعود ، خدیجہ ندیم سمیت 13 خواتین شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button