پاکستان

اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی فورمز کے ڈائریکٹوریٹ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ واحد پلیٹ فارم ہے جو عوام دوست قانون سازی کو فروغ دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین پارلیمانی کاکس (WPC)، پارلیمانی کاکس آن چائلڈ رائٹس (PCCR)، SDGs پر پارلیمانی ٹاسک فورس، ینگ پارلیمانی فورم (YPF) جیسے پارلیمانی فورم موثر قانون سازی کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے اراکین پارلیمنٹ کو معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ڈائریکٹوریٹ آف پارلیمانی فورمز کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے ڈائریکٹوریٹ آف پارلیمانی فورم بنانے کے لیے شعبہ خصوصی اقدامات ونگ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ کا مقصد ایک ایسا پلیٹ فارم بنانا ہے جو پالیسیوں، قانون سازی اور گورننس کی تشکیل میں شہریوں کی فعال شمولیت کے ذریعے سہولت فراہم کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف پارلیمانی فورمز عوام کو ان کے منتخب نمائندوں سے جوڑنے اور انہیں اپنے خیالات، تحفظات اور تجاویز کو موثر انداز میں پیش کرنے کے لیے بااختیار بنانے میں پل کا کردار ادا کرے گا۔

سپیکر راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا ڈائریکٹوریٹ آف پارلیمانی فورمز ہماری پارلیمانی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرے گا، ہمارا مقصد شہریوں کی شمولیت کو ترجیح دینا اور اپنے جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون سازی کے عمل کے ذریعے شہریوں کی زندگیوں میں مثبت اثرات دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button