اہم خبرپاکستان

پاکستان زراعت میں بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کیلئے کوشاں ہے ،شہبازشریف

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان شعبہ زراعت میں بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کیلئے کوشاں ہے،اسپیشل انوسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کے قیام کا مقصد جی سی سی ممالک کو سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنا ہے ۔ آ ج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ زراعت اور غذائی تحفظ سے متعلق سیمینار میں زراعت کی اہمیت پر زور دیا،جی سی سی ممالک خوراک اور زراعت سے متعلق سالانہ 40 ارب ڈالر کی امپورٹس کرتے ہیں،اسپیشل انوسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کا قیام اسی مقصد کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی سی سی ممالک کو اس کونسل کے ذریعے شعبہ زراعت میں سرمایہ کاری پر راغب کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button