انٹرٹینمنٹ

کورولش عثمان کے مرکزی کرداراداکار ’براک اوزجیفت‘ کا پاکستان آنے کا اعلان ،ویڈیو وائرل

استنبول:پاکستان سمیت دنیا کے بیشترممالک میں مقبول کورولش عثمان کے مرکزی کردار اداکار براک اوزجیفت کا پاکستان آنے کا اعلان ۔پاکستان کے معروف فیشن برانڈ نے انسٹاگرام پر براک کا ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اداکارنے بتایا کہ وہ جلد پاکستان آئیں گے۔ویڈیو میں براک نے پاکستان آنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی بتایا کہ انہیں برانڈ کا سفیرمقرر کیا گیا ہے، میں اپنے مداحوں اور پاکستانی ناظرین سے جلد ملاقات کروں گا۔براک کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل جس پر صارفین نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا ہے، کئی صارفین نے انہیں اپنے اپنے شہر آنے کی دعوت بھی دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button