پاکستان

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے دھابیجی سپیشل اکنامک زون منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دھابیجی سپیشل اکنامک زون منصوبے کا افتتاح کر دیا، پراجیکٹ سے بیرونی سرمایہ کاری بھی پاکستان آئے گی۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دھابیجی سپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھ دیا، افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزیر ناصر شاہ، شرجیل میمن، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، قاسم نوید، صادق میمن، جام اویس گہرام، جام عبدالکریم، علی حسن زرداری و دیگر شریک تھے۔
منصوبے کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دھابیجی سپیشل اکنامک زون منصوبہ پاکستان کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، منصوبے میں 5 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری اور ایک لاکھ ملازمتیں ملیں گی۔مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ اس منصوبے سے معاشی ترقی وخوشحالی میں اضافہ اور سرکاری و نجی سٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون پیدا ہوگا جبکہ قومی شاہراہ تک رسائی اور ملکی و وسط ایشیائی ممالک تک سامان کی آمدورفت کے قابل ہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ سے بیرونی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی اور دھابیجی زون کی تعمیرسے پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button