اہم خبرپاکستان

قومی اسمبلی تحلیل معاملہ، سپیکر راجہ پرویز اشرف نے آئینی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد:قومی اسمبلی کی تحلیل اور نئے انتخابی قوانین کا معاملہ، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے 20 جولائی کو آئینی کمیٹی کا اجلاس بلا لیا۔اجلاس میں حکمران اتحاد کے پارلیمانی رہنماؤں اور قانونی ماہرین کو شرکت کی دعوت,وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ،ایاز صادق ،نوید قمر ،اٹارنی جنرل ،اسلم بھوتانی ،قادر مندوخیل بھی اجلاس میں شرکت کرینگے ،اجلاس میں اہم آئینی و قانونی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کے تیار کردہ مجوزہ مسودے پر بھی غور ہوگا،قومی اسمبلی میں زہر التوا اہم قوانین کو اس کی مدت سے قبل پاس کروانے کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button