پاکستان

بجلی،گیس،مہنگی، آٹا،چینی مہنگا یہ ہے پی ڈی ایم حکومت کی 15 ماہ کی کارکردگی،شیخ رشید

اسلام آباد: سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ٹوئٹر اکاوئنٹ پر موجودہ حکومت کی کارکردگی بتاتے ہوئے لکھا کہ بجلی گیس مہنگی آٹا چینی مہنگا یہ ہے 15 مہنیوں میں اس حکومت کی کارکردگی دنیا قرض لینے پر شرمندہ ہوتی ہے اور حکومت نے ایک سال ضائع بھی کیا اور دھمال بھی ڈال رہی ہے معاشی حالات اتنے گھمبیر اور سنگین ہوگئے ہیں کہ سنھبالنے سے بھی نہیں سنبھیلیں گے پہلے بھی اپنے منی لانڈرنگ کے مستند کیس ختم کرائے فرد جرم والے دن وزیراعظم کا حلف اٹھایا اور جاتے جاتے سولر انرجی میں 70 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا قوم کو ٹیکہ لگا دیا نیب ترامیم کا کیس ابھی سپریم کورٹ میں ہے اپنے من پسند کی ترمیم جس سے صرف اپنی ذات کو فائدہ پہنچانا مقصود ہو آئین اور قانون اُس کی اجازت نہیں دیتا جس طرح چادر اور چار دیواری کو نیست و نابود کیا گیا ہے حاملہ عورتوں اور معصوم بچوں کو گھروں سے اٹھایا گیا ہے اور اپنے مخصوص عقوبت خانوں میں رکھا گیا ہے
تاکہ تشدد کے ذریعے من پسند بیان لیے جائیں جس سے بے گناہ سیاسی لوگوں کو گرفتار کیا جا سکے اور پھر مہنیوں اُن کی شناخت پریڈ بھی نہ ہو سخت گرمی میں تھانوں کے عقوبت خانوں میں بے گناہوں کو زمین پر ننگا لٹایا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا عزت حکومت سے نہیں ملتی عوام کے دلوں پر حکمرانی سے ملتی ہے عوام کو مہنگائی کے دلدل میں پھینک کر اور خودکشیوں پر مجبور کرکے زبردستی حکمران بنے بیٹھے ہیں جو فسطائیت چنگیزیت دہشتگردی اور ظلم و ستم بے گناہ لوگوں پر ان دنوں رواں رکھا گیا ہے وہ ایک دن ضرور رنگ لائے گا اور انصاف کا بول بالا ہوگا چور ڈاکو لٹیرے اپنے انجام کو پہنچیں گے ان کو صرف اپنی اولاد عزیز ہے غریب کی اولاد دھکے کھائے یا بھاڑ میں جائے اس سے ان کو کوئی غرض نہیں 15 مہینوں میں تمام حربے ناکام ہوگئے کچھ ڈیلور نہ کر پائے ایک ارب ڈالر کا قرضہ ایک سال ضائع کرنے کے بعد IMF سے لینا کمال نہیں زوال ہے حکومت کو احساس نہیں کہ غریب فاقہ کشی پر مجبور ہے حکومت کے پاس صرف تقریروں کا جمعہ بازار ہے جنہیں دیکھ کر لوگ اور سیخ پاہ ہو جاتے ہیں تقریباً 4 ہفتوں کی حکومت ہے اور باتیں آسمان سے تارے توڑ کر لانے کی کر رہے ہیں نگران حکومت کے اعلان اور اُس کے چناؤ کے انتخاب پر الیکشن کے شفاف ہونے یا دھاندلی زده ہونے کا پتا چل جائے گا قوم جھرلو والے الیکشن کو تسلیم نہیں کرے گی اور دنیا میں پاکستان کی معاشی ساکھ کے بعد سیاسی ساکھ بھی داؤ پر لگ جائے گی کیونکہ سیاست معیشت اور ریاست کا ایک دوسرے سے چولی دامن کا ساتھ ہے جو اسے داؤ پر لگائے گا وہ اپنی سیاست کا قبرستان بنائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button